کیا بریرہ نام رکھنا صحیح ہے؟
’’بریرہ‘‘ نام ’’بر‘‘ سے نکلا ہے، جس کے معانی نیکی، طاعت،سچ اوراحسان کے آتے ہیں، اس لحاظ سے بریرہ کا معنی : نیک، مطیع، سچی اور محسن عورت کرسکتے ہیں۔
یہ ایک صحابیہ کا نام ہے اور یہ نام رکھنا درست ہے۔
المصباح المنير في غريب الشرح الكبير میں ہے:
"فيقال: أبر الله تعالى الحج وأبررت القول واليمين والمبرة، مثل: البر والبرير مثال كريم ثمر الأراك إذا اشتد وصلب الواحدة بريرة وبها سميت المرأة".
(ج: 1، ص: 43، ط: المكتبة العلمية - بيروت)
فقط وللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509100301
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن