بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بڑے جانور میں حصہ ڈالنے سے قربانی ادا ہوجائے گی؟


سوال

صاحب نصاب اگر قربانی نہ کرے، صرف حصہ ڈالےتوکیاقربانی جائز ہے؟

جواب

صاحب نصاب آدمی اگر چھوٹا جانور(دنبہ ، بکرا) قربان کرنے کے بجائے کسی بڑے جانور میں حصے ڈالے تو یہ بھی جائز ہے، اس کی قربانی ہوجا ئے گی۔

الجوہرۃ النیرہ میں ہے:

"قوله: (أو يذبح بدنة أو بقرة عن سبعة) ، والبدنة، والبقرة تجزئ كل واحدة منهما عن سبعة إذا كانوا كلهم يريدون بها وجه الله تعالى."

(كتاب الأضحية (2/ 187)، ط. المطبعة الخيرية، الطبعة الأولى: 1322هـ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100350

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں