بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بڑے جانور میں چھ بندوں کی شرکت کا حکم


سوال

ہم  نے سات حصوں والی قربانی خریدی ہے، ایک دوست کسی مجبوری کی وجہ سے قربانی نہیں کر سکتا تو  کیا ہم  چھ  دوست اس جانور کی قربانی برابر برابر چھ حصوں میں کر سکتے ہیں یا ساتواں حصہ شامل کرنا ضروری ہے۔ راہ نمائی فرمائیں!

جواب

جی ہاں!    چھ آدمی بھی شریک  ہوسکتے  ہیں، ساتواں حصہ شامل کرنا ضروری نہیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"والبقر والبعير يجزي عن سبعة إذا كانوا يريدون به وجه الله تعالى، والتقدير بالسبع يمنع الزيادة، و لايمنع النقصان، كذا في الخلاصة."

 (الفتاوى الهندية: كتاب الأضحية، الباب الثامن فيما يتعلق بالشركة في الضحايا (5/ 304)،ط. رشيديه)

فقط، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200461

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں