بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بڑے جانور کا ایک حصہ نبی کریم ﷺ کی طرف سے قربان کرنا جائز ہے


سوال

ہمارے ایک عزیز اور ان کے آباؤاجداد ہر سال عید الاضحی پر ایک جانور(بچھڑا) آپﷺکی طرف سے قربان کرتے ہیں ۔پچھلے دنوں ان کے ایک عزیز نے ان سے کہا کہ آپ صرف ایک حصہ آپﷺ کے نام پر باقی 6 حصے کسی اور کے نام پر رکھ کر قربان کر سکتے ہیں،  کیا ایک پورا جانور(اونٹ یا بچھڑا) آپﷺ کے طرف سےقربان کر سکتے ہیں؟ یا صرف ایک حصہ؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مکمل بڑا جانور بھی نبی کریم ﷺ کی طرف سے قربان کر سکتے ہیں اور بڑے جانور (جس میں سات حصے ہوں) کے ایک حصے میں نبی کریم ﷺ کی طرف سے قربانی کی نیت کرنا اور بقیہ چھ  میں دیگر مسلمانوں میں سے کسی کی نیت کرنا بھی جائز ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 326):

"قال في البدائع: لأن الموت لايمنع التقرب عن الميت، بدليل أنه يجوز أن يتصدق عنه ويحج عنه، وقد صح «أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ضحى بكبشين: أحدهما عن نفسه، والآخر عمن لم يذبح من أمته»، وإن كان منهم من قد مات قبل أن يذبح اهـ."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 595):

"الأصل أن كل من أتى بعبادة ما،  له جعل ثوابها لغيره وإن نواها عند الفعل لنفسه؛ لظاهر الأدلة. وأما قوله تعالى ﴿ وَاَن لَّيْسَ لِلْإِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰى﴾ [النجم: 39] أي إلا إذا وهبه له، كما حققه الكمال، أو اللام بمعنى على كما في ﴿وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ﴾ [غافر: 52] ولقد أفصح الزاهدي عن اعتزاله هنا والله الموفق.

(قوله: بعبادة ما) أي سواء كانت صلاةً أو صوماً أو صدقةً أو قراءةً أو ذكراً أو طوافاً أو حجاً أو عمرةً، أو غير ذلك من زيارة قبور الأنبياء عليهم الصلاة والسلام، والشهداء والأولياء والصالحين، وتكفين الموتى، وجميع أنواع البر، كما في الهندية، ط. وقدمنا في الزكاة عن التتارخانية عن المحيط: الأفضل لمن يتصدق نفلاً أن ينوي لجميع المؤمنين والمؤمنات؛ لأنها تصل إليهم ولا ينقص من أجره شيء. اهـ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200400

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں