بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بڑے بھائیوں کی ازواج سے ہاتھ ملانے کا ماحول ہے گھر میں


سوال

میری عمر اٹھارہ  سال ہے اور میں ایسے گھر میں رہتا ہوں جہاں میرے بھائی اور ان کی ازواج بھی رہتی ہیں اور  چوں کہ میں ان سے چھوٹا ہوں ہو تو یہ بات میں  ان کو نہیں کہہ سکتا کہ آپ مجھ سے  ہاتھ نہ ملائیں اور  مجھ میں اتنی ہمت بھی نہیں۔  اس سلسلے  میں جہاں تک مجھے معلوم ہے کہ نامحرم کے ساتھ ہاتھ ملانا حرام ہے،  تو اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟  اور اگر کوئی نامحرم ہو اور عمر میں  ساٹھ سال تک ہو تو کیا ان سے  ہاتھ ملانا حرام ہے؟اور اگر ہاتھ ملاتے وقت دستانے پہن لیے جائیں تو اس میں کیا حکم ہے ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں آپ کو بڑے بھائیوں کا ادب ملحوظ رکھتے ہوئے انہیں شرعی مسئلہ سے آگاہ کرنا چاہیے کہ نامحرم سے ہاتھ  ملانا شرعًا ناجائز ہے جو کہ اللہ کی ناراضی کا سبب ہے اور اللہ ناراض ہوجائیں تو  زندگیوں میں بے برکتی آجاتی ہے؛لہذا آپ کا اور ان سب کا  فائدہ  اس میں  ہے کہ اپنے گھر کے موجودہ ماحول کی اصلاح کریں، اور  جب کوئی غیر محرم مصافحہ کرنے لگے تو آپ ہاتھ نہ ملائیں، آپ ہمت کریں گے تو ایک دو مرتبہ کے بعد سب رک جائیں گے، ورنہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور   آپ نے ہمت نہیں کی تو آپ مستقل گناہ گار ہوتے رہیں  گے۔

اگر عمر رسیدہ خاتون ایسی ہوں جن سے فتنے کا اندیشہ نہ ہو تو ان سے مصافحہ کی گنجائش ہے۔

دستانے پہن کر بھی نامحرم سے مصافحے کی گنجائش نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 406):

"و هذا في الشابة، أما العجوز التي لاتشتهى فلا بأس بمصافحتها ومس يدها إن أمن. اهـ."

الهداية في شرح بداية المبتدي (4 / 368):

"و هذا إذا كانت شابة تشتهى، أما إذا كانت عجوزا لا تشتهى فلا بأس بمصافحتها ومس يدها لانعدام خوف الفتنة. وقد روي أن أبا بكر رضي الله عنه كان يدخل بعض القبائل التي كان مسترضعا فيهم وكان يصافح العجائز، وعبد الله بن الزبير رضي الله عنه استأجر عجوزا لتمرضه، وكانت تغمز رجليه وتفلي رأسه."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200905

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں