بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بڑے بھائی کے حقوق


سوال

بڑے بھائی کے چھوٹے بھائی پر حقوق کیا ہیں؟

جواب

  چھوٹے بھائی کو چاہیے کہ بڑے بھائی کا ادب واحترام کریں، ان سے رابطہ رکھیں، ان کی غلطیوں پر عفو ودرگزر سے کام لیں، اگر وہ غلط راستے پر چلیں تو حکمت وحسن تدبیر سے تنبیہ کریں، ان کے لیے دعا بھی کریں، جائز امور میں ان کی رائے مشورے پر عمل کریں اور ان کے ساتھ حسن سلوک اور احسان کا برتاوٴ کریں،حدیث مبارک میں بڑے بھائی کو والد کا درجہ دیا گیا ہے ۔

فيض القدير شرح الجامع الصغير ميں ہے :

"(‌حق ‌كبير ‌الإخوة ‌على ‌صغيرهم كحق الوالد على ولده) أي في وجوب احترامه وتعظيمه وتوقيره وعدم مخالفة ما يشير به ويرتضيه."

(ج:۳،ص:۳۹۴،المکتبۃ التجاریۃ الکبرٰی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100994

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں