بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

برف مکیلی ہے یا موزونی


سوال

شریعت میں برف موزونی ہے یا مکیلی یا کچھ اور؟

جواب

 برف  کے موزونی یا مکیلی ہونے کا مدار عرف پر ہے، ہمارے عرف میں  برف کا کاروبار کرنے والے افراد اس کی خرید و فروخت  وزن کے اعتبار  سے کرتے ہیں، لہذا ہمارے عرف میں یہ موزونی   شمار ہوگی ۔

غمز عيون البصائر في شرح الأشباه والنظائرمیں ہے:

" واعلم أن اعتبار العادة والعرف يرجع إليه في الفقه في مسائل كثيرة حتى جعلوا ذلك أصلا، فقالوا في الأصول في باب ما تترك به الحقيقة: تترك الحقيقة بدلالة الاستعمال والعادة، كذا ذكر فخر الإسلام فاختلف في عطف العادة على الاستعمال فقيل هما مترادفان، وقيل المراد من الاستعمال نقل اللفظ عن موضوعه الأصلي إلى معناه المجازي شرعا، وغلبة استعماله فيه، ومن العادة نقله إلى معناه المجازي عرفا، وتمامه في الكشف الكبير."

( القاعدة السادسة العادة محكمة، ١ / ٢٩٥ - ٢٩٦، ط: دار الفكر )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100464

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں