بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بارہ ربیع الاول کے دن خاص وظیفہ پڑھنا


سوال

کچھ لوگ کہتے کہ ۱۲ ربیع الاول کے دن جو شخص ۷ مرتبہبِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرحیم ،۷ بار  یااللہ ،۷ بار  یا رحمٰن ، ۷ بار  یا غفور،  ۷ بار   یارحیم،  ۷ بار یا منّان،  ۷ بار  یا دیّان ، ۷ باریا سبحان ،  پڑھنے کا  اہتمام کرےگا، وہ پورا سال خوش رہے گا، اس کا  شرعی حکم  کیا ہے؟

جواب

اللہ تعالیٰ کے ناموں کا  کسی بھی وقت بطورِ ذکر ورد کرنا فضیلت سے خالی نہیں،البتہ ہمارے علم کے مطابق ۱۲ ربیع الاول کے دن خاص تعداد میں  مذکورہ وظیفہ  پڑھنے کا ثبوت نہیں ہے، لہٰذا  اس کو اس دن کے ساتھ مخصوص سمجھ کر اس کا التزام کرنا درست نہیں ہے،  جو لوگ یہ فضائل اور فوائد بتلاتے ہیں، ان سے اس کا ثبوت طلب کیا جائے ۔

" روح المعاني"میں ہے:

"‌وَاذْكُرِ ‌اسْمَ ‌رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا وداوم على ذكره سبحانه في جميع الأوقات."

(سورةالإنسان، ج:15،ص:183، ط:دار الكتب العلمية)

"الاعتصام للشاطبي"میں ہے:

ومنها: (ای من البدع)  التزام العبادات المعينة في أوقات معينة لم يوجد لها ذلك التعيين في الشريعة، كالتزام صيام يوم النصف من شعبان وقيام ليلته".

( الباب الأول تعريف البدع وبيان معناها وما اشتق منه لفظا،ص: 53 ،ص:1، ط: دار ابن عفان، السعودية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144403100725

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں