بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

باپ کا چھوٹی بچی کو استنجا کرانا


سوال

کیا باپ چھوٹی بیٹی جو دو ماہ کی ہو اس کا پیشاب اور پاخانہ صاف کرسکتا ہے؟

جواب

جی، کر سکتا ہے۔

فتاوی محمودیہ میں ہے :

’’تین سال کی بچی کی شرم گاہ پر سونے میں ہاتھ  رکھ جانے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا، بلکہ اگر جاگتے میں رکھ دے تب بھی کچھ نہیں ہوتا، اس کا استنجا اور طہارت بھی کرانا ہوتا ہے، اس لیے بے فکر رہیں‘‘۔ (ج۱۱ / ص۴۱۶)

الفتاوى الهندية (1 / 275):
"وقال الفقيه أبو الليث: ما دون التسع سنين لاتكون مشتهاةً، وعليه الفتوى، كذا في فتاوى قاضي خان. وحكي عن الشيخ الإمام أبي بكر - رحمه الله تعالى - أنه كان يقول: ينبغي للمفتي أن يفتي في السبع والثمان أنه لاتحرم إلا إن بالغ السائل أنها عبلة ضخمة جسيمة فحينئذ يفتي بالحرمة، كذا في الذخيرة والمضمرات". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109200954

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں