بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1446ھ 05 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کا حکم


سوال

میں کسی بینک میں گیا، میں نے کہا کہ مجھے ایک گاڑی چاہیے جس کی کل قیمت بارہ لاکھ ہے اورمیرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں، کیا آپ  مجھے قرض دوگے؟ بینک نے کہا کہ قرض نہیں دیں گے، بلکہ ہم آپ کو آپ کی گاڑی دلوادیں گے، مثلاً: گاڑی بارہ لاکھ ہے، لیکن جب ہم دلوائیں گے توپندرہ لاکھ کی ہوجائے گی؛ کیوں کہ گاڑی پہلے خریدکرآپ کو پندرہ لاکھ کی بیچ دیں گے، پھرآپ ماہانہ ہمیں 20000 قسط دیتے رہیں، جب پندرہ لاکھ مکمل ہوں گے ہم آپ کو  گاڑی کےکاغذات دے دیں گے، کیااس طرح کامعاملہ بینک سےکرناصحیح ہے؟

جواب

مروجہ کسی بھی بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا، شرعی اصولوں کے خلاف ہونے کی وجہ سے جائز نہیں، سوال میں مذکورہ طریقے میں بھی عملی طور پر خلافِ شرع امور پائے جاتے ہیں، لہٰذا اس کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201318

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں