اقساط پر بینک سے گاڑی نکلوانا جائز ہے یا نہیں؟
صورت ِ مسئولہ میں بینک سے قسطوں پرگاڑی خریدنے پر رائج نظام میں سودی لین دین ہوتا ہےاور سود کا لینا دینا حرام ہے ؛ لہذا بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا حرام ہے۔
حدیثِ مبارک میں ہے:
"عن جابر رضي الله عنه، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه» ، وقال: «هم سواء»."
(صحیح مسلم ،باب لعن آکل الربا،ج:2،ص:1219،داراحیاء التراث العربی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144412100149
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن