بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 ربیع الثانی 1446ھ 07 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک سے لون لینے کا حکم


سوال

 نیشنل بینک پاکستان سے لون لینے کا کیا حکم ہے ؟

جواب

نیشنل بینک پاکستان سے سودی قرض لینا سودی معاملہ ہونے کی وجہ سے ناجائزاور حرام ہے ،اور اگر بلاسودی قرض مل جائے تو لینا جائز ہے،اور بلاسودی کا مطلب یہ ہے کہ جتنا قرض لیا ہے اتنا ہی واپس کرنا پڑے کسی بھی وجہ سے اس میں اضافہ نہ ہو۔

تنویر الأبصار ميں ہے:

"هو فضل خال عن عوض مشروط لاحد المتعاقدين في المعاوضة"

(رد المحتار، كتاب البيوع ،باب الربا،ج:5،ص:168،ط:سعید)

تنویر الأبصار ميں ہے:

"وفی الأشباه كل قرض جر نفعا حرام"

(رد المحتار، كتاب البيوع ، فصل في القرض ،ج:5،ص:166،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100183

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں