بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا کیسا ہے؟


سوال

کسی بھی بینک (سودی یا اسلامی) میں  کرنٹ اکاؤنٹ کھولنا اور اس میں پیسے رکھنا جائز ہے؟ کرنٹ اکاؤنٹ میں کوئی منافع نہیں ہوتا، جتنی رقم ہو اتنی ہی رہتی ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی شخص اپنی رقم کی حفاظت کا  بندوبست خود کرسکتا ہےتو  اس کے لیے زیادہ بہتر یہی ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ بھی استعمال نہ کرے، تاہم اگرواقعی  شدیدضروت ہو تو ایسی صورت میں کسی بھی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307200066

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں