بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک میں زیور رکھوا کر منافع لینا


سوال

بینک میں زیور  دو سال کے لیے رکھوا کر اس پر جو منافع ملے، اس کا کیا حکم ہے؟ جب کہ دو سال بعد بینک زیور  پورا واپس کردیتا ہے۔

جواب

ہماری معلومات کے مطابق بینک زیورات زرِ ضمانت ( mortgage )  کے طور پر رکھ کر رکھوانے والے  کو سود پر قرضہ دیتا ہے، ایسا قرضہ لینا شرعًا حرام ہوتا ہے۔

تاہم سائل نے جو صورت بتلائی ہے، ایسی کوئی صورت ہماری معلومات کی حد تک  مروجہ کسی بینک میں رائج نہیں، لہذا اگر واقعتًا ایسی کوئی صورت کسی بینک نے متعارف کروائی ہے تو اس صورت کی مکمل تفصیل  باحوالہ لکھ کر  سوال دوبارہ ارسال کردیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201337

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں