بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک لاکر کا استعمال


سوال

کیا فرماتے ہیں مفتان اکرام اس بارئے میں کہ بینک کا لاکر استعمال کرنا کیسا ہے جبکہ یہ معلوم ہو کہ بینک لاکر کا جو کرایہ وصول کر رہا ہے اس میں سے کچھ حصہ بینک لاکر کے انشورنس کی مد میں لے رہا ہے۔ احقر کو جواب ارسال فرما کر رہنمائی فرمایئے۔

جواب

بینک کے لاکر کا استعمال جائز ہے البتہ انشورنس کی صورت مین جتنی رقم انشورنس کی مد میں جمع کرائی ہے وصولیابی کے وقت اتنی ہی رقم لی جائے اس سے زائد لینا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200279

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں