کیا بینک کو اپنی جائیداد کرائے پر دی جاسکتی ہے ؟
صورت مسئولہ میں بینک ایک سودی ادارہ ہے جہاں سودی لین دین ہوتاہے جو گناہِ کبیرہ ہے ایسے سودی ادارےکواپنی جائیداد کرایہ پردینا گناہ کے کام میں معاونت ہے جوکہ شرعاً ناجائزہے،اورجوکرایہ بینک اداء کرے گا،ظاہرہے وہ اپنی سودی آمدنی سے اداء کرے گاجو کہ شرعاً جائز نہیں ہے۔
فتوی نمبر : 143101200188
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن