بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک کے واٹساپ نمبر سے اکاونٹ بیلنس معلوم کرنا


سوال

ہمارا الائید بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ ہے، بینک کا اپنا واٹساپ نمبر ہے، جس کے ذریعے آسانی  سے بیلنس چیک کیا جاتا ہے،  کیا ہم صرف بیلنس چیک کرنے کے لیے بینک کا واٹساپ نمبر استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بینک کے واٹساپ نمبر پر رابطہ کرکے  اپنے کرنٹ اکاؤنٹ  میں موجود رقم معلوم کرنا جائز ہے، اس میں شرعاً مضائقہ نہیں ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"فتعين أن يكون الواجب فيه رد المثل ..... (وأما) الذي يرجع إلى نفس القرض: فهو أن لا يكون فيه جر منفعة، فإن كان لم يجز، نحو ما إذا أقرضه دراهم غلة على أن يرد عليه صحاحا أو أقرضه وشرط شرطا له فيه منفعة؛ لما روي عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه «نهى عن قرض جر نفعا»؛ ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا؛ لأنها فضل لا يقابله عوض، والتحرز عن حقيقة الربا وعن شبهة الربا واجب، هذا إذا كانت الزيادة مشروطة في القرض."

(395/7،كتاب القرض، فصل في شرائط ركن القرض،ط: دارالكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406100795

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں