بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک کے گلوبل آپریشنز ڈیپارٹمنٹ (global operations department) میں انٹرن شپ (internship) کرنا


سوال

کسی بینک کے  global operations department میں انٹرنشپ( internship) کرنا جائز ہے یا نہیں؟ کام کرنے سے کمائی جانے والی رقم کا استعمال درست ہوگا یا نہیں؟

جواب

واضح ہو کہ بینک کے اکثر معاملات سود پر مشتمل ہوتے ہیں اور صورتِ  مسئولہ میں کسی بینک کے گلوبل آپریشن ڈیپارٹمنٹ( global operations department) میں کام کرکے چوں کہ اس بینک کی معاونت ہوگی؛  لہذا یہ انٹرنشپ کرنا ناجائز ہے۔ نیز اس کا معاوضہ بھی بینک کی طرف سے ملے گا جس کی اکثر کمائی سودی ہے، لہذا اس کا استعمال بھی ناجائز ہے۔

احکام القرآن للجصاص میں ہے:

"وقَوْله تَعَالَى: {وَتَعاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى} يَقْتَضِي ظَاهِرُهُ إيجَابَ التَّعَاوُنِ عَلَى كُلِّ مَا كان تَعَالَى؛ لِأَنَّ الْبِرَّ هُوَ طَاعَاتُ اللَّهِ وقَوْله تعالى: {وَلاتَعاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوانِ} نَهْيٌ عَنْ مُعَاوَنَةِ غَيْرِنَا عَلَى مَعَاصِي اللَّهِ تَعَالَى".

( المائدة: آية: ٢، ٣ / ٢٩٦، ط: دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200743

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں