بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک اکاؤنٹ کھلوانے پر ملنے والا گفٹ


سوال

میں نے بینک میں اکاونٹ کھلوایا،  ان کی شرط یہ تھی کہ آپ کو اس میں 3000 رکھنے  ہوں گے، اکاؤنٹ  کھلوانے کے لیے اور  ہم آپ کو   ہمارے پاس اکاؤنٹ کھلوانے پر 300 درھم دیں گے بطور انعام ۔ کیا وہ 300 درھم لینا جائز ہے یا وہ سود میں شمار ہوں گے؟

جواب

بینک اکاؤنٹ کھلواکر اس میں مخصوص رقم رکھنے کی شرط پر جو بینک کی طرف سے گفٹ دیا جارہا ہے،  وہ شرعًا سود کے حکم میں ہے ، کیوں کہ یہ گفٹ  اس قرض کی وجہ سے مل رہا ہے  جو اس نے بینک  اکاؤنٹ    میں رکھوایا ہے اور جو فائدہ قرض کی وجہ سے حاصل ہو وہ  سود کے زمرے میں آتا ہے؛ اس  لیے اس رقم کا لینا اور استعمال کرنا شرعًا ناجائز ہے۔

"فتاوی شامی" میں ہے:

"و في الأشباه: كل قرض جرّ نفعًا حرام، فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن."

(5/166، مطلب کل قرض جر نفعًا، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200225

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں