بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک اکاؤنٹ میں رقم رکھ کر نفع لینا


سوال

بینک اکاؤنٹ میں رقم رکھنے پر منافع کی کوئی بھی جائز صورت ہے؟

جواب

 بینک میں رقم رکھ کر  نفع لینا جائز نہیں ہے، اب تک ایسی کوئی صورت سامنے نہیں آئی ہے کہ بینک نے لوگوں کی رکھوائی ہوئی رقم حلال تجارت میں لگائی ہو اور اس کی بنیاد پر نفع دیا ہو، حلال تجارت کے برعکس  بینک کا مدار سودی نظام پر ہے اور بینک منافع  کے نام سے جو کچھ دیتا ہے شرعاً وہ سود کے حکم  میں  ہے جو کہ حرام ہے  اور  سودی معاملات کرنے والوں پر  رسول اللہ ﷺ نے لعنت  کی ہے۔تفصیلی بحث کے لیے ’’مروجہ اسلامی بینکاری‘‘ (مطبوعہ مکتبہ بینات جامعہ بنوری ٹاؤن) کا مطالعہ کریں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144203201289

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں