بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 جمادى الاخرى 1446ھ 07 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بنجر زمین کے مالک کو زکوۃ دینے کا حکم


سوال

کہ ہمارے علاقے میں بعض لوگ ایسے ہے جن کے پاس خاندانی زمینیں ہے جن کی قیمت لگانے یا فروخت کرنے پہ وہ لوگ صاحب نصاب ہوجائیں گے، البتہ وہ زمینیں غیرآباد بنجر پڑی ہے نہ وہ لوگ اس میں کاشت کرسکتےہیں نہ اس کو فروخت کرسکتے ہیں اور نہ ہی کرایہ پر دے سکتے ہیں،  جب کہ ان کا حال یہ ہے کہ وہ دو وقت کی روٹی کے لیے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہیں ،  اب ایسی حالت میں کیا ان لوگوں کو زکوٰۃ دینا جائز ہے؟

جواب

صورتِ میں جب مذکورہ لوگ محض بنجرغیرآباد زمین کے مالک ہیں ، اور وہ غریب اور مستحقِ زکوۃ ہیں ، صاحبِ نصاب اور سادات برادری سے نہیں ہے تو ان کو زکوۃ دینا جائز ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

" وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) ".

(کتاب الاضحیۃ، ج:6، ص:312، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100991

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں