بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بالٹی میں موجود پانی ناپاک ہوجائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

اگر  بالٹی  میں  کم  پانی ہو  اور   ناپاک  ہو جائے  اور  پاک  پانی  بھی  زیادہ  موجود  نہ ہو تو اسے کیسے پاک کریں؟

جواب

بالٹی میں موجود پانی اگر ناپاک ہوجائے تو اس کو استعمال نہیں کرسکتے ،کیوں کہ وہ ماءِ  قلیل  (کم پانی )  ہے ، اس کو  پاک  کرنے  کا  طریقہ  یہ  ہے  کہ:

1- اتنا ہی پاک پانی لیں ،اس پاک پانی کو اوپر سے نیچے کسی برتن میں بہائیں اور اس کے ساتھ ناپاک  کو بھی بہا کر  ناپاک پانی  کی دھار    پاک پانی کی دھار میں ملا لی  جائے ،مگر یہ خیال رہے کہ ناپاک کی دھار بعد میں شروع کی جائے اور پہلے ختم ہوجائے ،اس طریقے سے ناپاک پانی پاک ہوجائے گا ۔

2- ناپاک پانی میں پاک پانی ڈالنا شروع کریں اور جب ناپاک پانی کا برتن بھر کر بہنا شروع ہوجائے اور کچھ  ہاتھ  بہہ جائے تو برتن میں موجود پانی  پاک ہوجائے گا ۔

وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين:

"وفي الخزانة: إناءان ماء أحدهما طاهر والآخر نجس فصبا من مكان عال فاختلطا في الهواء ثم نزلا طهر كله، ولو أجرى ماء الإناءين في الأرض صار بمنزلة ماء جار اهـ ونحوه في الخلاصة."

(رد المحتار1/ 187ط:سعيد)

وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين:

"ثم المختار طهارة المتنجس بمجرد جريانه.

(قوله: بمجرد جريانه) أي بأن يدخل من جانب ويخرج من آخر حال دخوله وإن قل الخارج بحر." (رد المحتار1/ 195ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144207201437

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں