بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بالوں میں مہندی لگے ہونے کی حالت میں وضو کا حکم


سوال

کیا بالوں میں مہندی لگا کر دھونے سے پہلے وضو کرنے سے وضو ہوجاتا ہے؟

جواب

اگر بالوں پر لگی ہوئی مہندی جسم دار  اور جمی ہوئی ہو  اور اسے دھویا نہیں گیا ہو تو اس پر مسح کرنے سے مسح درست نہیں ہوگا، کیوں کہ جمی ہوئی مہندی بالوں تک پانی کی تری پہنچنے سے مانع ہے، البتہ اگر مہندی تازہ ہو اور پانی کی تری بالوں تک پہنچ جائے یا مہندی کو دھولیا جائے اور صرف مہندی کا رنگ لگا رہ گیا ہو تو اس پر مسح کرنا درست ہوگا۔

مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 29):

"و" الركن "الرابع مسح ربع رأسه" لمسحه صلى الله عليه وسلم ناصيته وتقدير الفرض بثلاثة أصابع مردود وإن صحح ومحل المسح ما فوق الأذنين فيصح مسح ربعه لا ما نزل عنهما فلا يصح مسح أعلى الذوائب المشدودة على الرأس وهو لغة إمرار اليد على الشيء وشرعا إصابة اليد المبتلة العضو".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200346

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں