بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بالوں کو رنگنے کے لیے keune کلر استعمال کرنے اور غسل واجب سے پہلے بالوں کو رنگنے کا حکم


سوال

کیا بالوں کو رنگنے کے لیے keune کلر استعمال کرسکتے ہیں؟ اگر غسل واجب ہو تو غسل سے پہلے بالوں کو رنگ سکتے ہیں؟

جواب

خالص سیاہ رنگ (کلر) کے علاوہ ہر طرح کا رنگ بالوں پر لگانا جائز ہے بشرطیکہ اس کے اجزا میں کوئی نجس (ناپاک) چیز نہ ہو اور بالوں کو دھونے کے بعد اس رنگ کی ایسی تہہ بالوں پر جم کر باقی نہ رہ جائے جو بالوں تک پانی پہنچنے سے مانع ہو، کیوں کہ رنگ کی تہہ جم جانے کی صورت میں تہہ ہٹنے سے پہلے کیا جانے والا وضو اور غسل معتبر نہیں ہوگا۔

جو کلر (رنگ) تہہ والا نہ ہو اسے ہر حالت میں لگانا جائز ہے چاہے غسل واجب ہو یا نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200082

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں