بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بالوں کی جڑ پاک ہے یا ناپاک؟


سوال

سرکے بال اکھاڑ نےکے بعد جو چربی نکلتی ہے وہ پاک ہے یا نہیں؟

جواب

انسان کے سارے بال پاک ہیں،بشرط یہ کہ ان پر کوئی نجاست نہ لگی ہو،  البتہ  صرف وہ بال جن کو اکھاڑا جائے اور اُن کی جڑوں پر رطوبت (چکناہٹ)  لگی ہوئی ہو، تو ایسے بالوں کی جڑ میں چوں کہ نجاست کے اجزاء لگے ہوتے ہیں، گو کہ وہ قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، لیکن وہ ناپاک ہیں۔

الدر المختاروحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"(وشعر الإنسان) غير المنتوف (وعظمه) وسنه مطلقا على المذهب.

(قوله وشعر الإنسان) المراد به ما أبين منه حيا وإلا فطهارة ما على الإنسان مستغنية عن البيان وطهارة الميت مدرجة في بيان الميتة كذا نقل عن حواشي عصام، والأولى إسقاط حيا. وعن محمد في نجاسة شعر الآدمي وظفره وعظمه روايتان والصحيح الطهارة سراج (قوله غير المنتوف) أما المنتوف فنجس بحر، والمراد رءوسه التي فيها ‌الدسومة.

أقول: وعليه فما يبقى بين أسنان المشط ينجس الماء القليل إذا بل فيه وقت التسريح، لكن يؤخذ من المسألة الآتية كما قال ط أن ما خرج من الجلد مع الشعر إن لم يبلغ مقدار الظفر لا يفسد الماء تأمل."

(کتاب الطہارۃ،باب المیاہ،ج1،ص207،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502100692

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں