بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کا بالوں میں کٹ ڈاون (hair cut down) کا حکم


سوال

خواتین کا بالوں میں کٹ ڈاؤن  (hair cut down)  کروانے کے متعلق یعنی بالوں کے اصل رنگ کوکیمیکل کے ذریعہ ختم کر کے پھر اس میں نیا رنگ کرتے ہیں، اس کے بارے میں رہنمائی کریں!

جواب

خواتین کے لیے شوہر کی خاطر جائز حدود میں رہ کر زینت اختیا کرنا جائز بلکہ مطلوب ہے، اس نیت سے بالوں کو  رنگا بھی جاسکتا ہے جس کی ایک صورت کٹ ڈاؤن (hair cut down) ہے، خواہ وہ رنگ کافی عرصہ تک باقی رہے، البتہ خالص سیاہ رنگ استعمال کرنا جائز نہیں ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس سے منع کیا گیا ہے۔

باقی اس نیت سے بال رنگنا کہ اس طرز کا آج کل فیشن ہے یا اس غرض سے کہ نا محرم مرد دیکھیں یا دیگر خواتین کے سامنے فخر کیا  جائے، جائز نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے۔

مذکورہ بالا صورتوں میں رنگ چڑھ جانے کے بعد وضو تو ہوجائے گا، اس لیے کہ نفسِ رنگ  پانی کے پہنچنے سے مانع نہیں ہوتا اور نماز بھی ہوجائے گی۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ رنگ خریدتے وقت  اجزاءِ ترکیبی کی تحقیق کرلی جائے، جس رنگ  میں کچھ نجس اجزاء شامل نہیں ہوں وہی خریدنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201057

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں