بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بالوں میں پونی باندھنا


سوال

 میں نے سنت کے مطابق بڑے بال رکھے ہے الحمدللہ، داڑھی بھی رکھی ہے ،اب پوچھنا یہ ہے کہ جب رات کو سوتا ہوں تو بال بہت زیادہ خراب ہوتے ہے ،اس وجہ سے بالوں کو خراب ہونے سے بچانے کےلیے سادہ پونی ڈالتا ہوں صرف رات کو باقی سارا دن بال کھلے رہتے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ اس عذر کی وجہ سے بالوں میں سادہ پونی ڈالنا کیسا ہے ؟بعض لوگوں سے سنا ہے کہ یہ حرام ہے ۔

 

جواب

مردوں کے لیے بال رکھنے کے مسنون تین طریقے ہیں:

 1.کانوں کی لو تک۔  2. کانوں کی لو اور کاندھوں  کے درمیان تک۔  3.کاندھوں تک ۔

لہذا اگر کوئی شخص بال بڑھائے تو اسے ان تین طریقوں میں سے کسی طریقہ کے مطابق بال رکھ  لینے کی گنجائش  ہے۔

صورتِ مسئولہ میں سائل  کے لیے مذکورہ بالا تین طریقوں میں سے کسی ایک طریقے کے مطابق بال رکھنا جائز ہے ،اور آخری حد سے زیادہ لمبے بالرکھنا جائز نہیں ،نیز اپنے لمبے بالوں کو سمیٹنے کے لیے   لڑکیوں کے مشابہ ربن (Ribbon) اور پونی وغیرہ لگانامکروہ ہے۔

 صحيح مسلم میں ہے:

"عن البراء، قال: «ما رأيت من ذي لمة أحسن في حلة حمراء من رسول الله صلى الله عليه وسلم شعره يضرب منكبيه بعيد ما بين المنكبين، ليس بالطويل ولا بالقصير."

(4/ 1818الناشر: دار إحياء التراث العربي - بيروت)

 مشكاة المصابيح میں ہے:

"قال النبي صلى الله عليه وسلم: لعن الله المتشبهين من الرجال بالنساء والمتشبهات من النساء بالرجال."

  (2/ 1262الناشر: المكتب الإسلامي - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101974

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں