بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

طالب علم بالغ بیٹے پر والد کوخرچ دینا لازم نہیں ہے


سوال

 بیٹا جب بالغ ہو جاتا ہے اور وہ کسی مدرسے میں (دین) کا علم حاصل کر رہا ہو یا دنیاوی (اسکول) کا علم حاصل کر رہا ہو اور بیٹا کمانے والا نہ ہو تو بیٹے پر باپ کا خرچہ دینے کا حق حاصل ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں  جب تک بیٹا طالب علم ہے اور والد کی استطاعت بھی ہو تو والد کو چاہیے کہ بیٹے کی جائز ضروریات کا خرچہ  خوش دلی سے اُٹھائیں،  یہ ان کے لیے باعثِ اجر و ثواب ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الذكور من الأولاد إذا بلغوا حد الكسب، ولم يبلغوا في أنفسهم يدفعهم الأب إلى عمل ليكسبوا، أو يؤاجرهم وينفق عليهم من أجرتهم وكسبهم، وأما الإناث فليس للأب أن يؤاجرهن في عمل، أو خدمة كذا في الخلاصة...... وقال الإمام الحلواني: إذا كان الابن من أبناء الكرام، ولا يستأجره الناس فهو عاجز، وكذا طلبة العلم إذا كانوا عاجزين عن الكسب لا يهتدون إليه لا تسقط نفقتهم عن آبائهم إذا كانوا مشتغلين بالعلوم الشرعية لا بالخلافيات الركيكة وهذيان الفلاسفة، ولهم رشد، وإلا لا تجب كذا في الوجيز للكردري ونفقة الإناث واجبة مطلقا على الآباء ما لم يتزوجن إذا لم يكن لهن مال كذا في الخلاصة".

(الباب السابع عشر في النفقات، الفصل الرابع في نفقة الأولاد، ج: 1، صفحہ: 562 و563، ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100235

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں