بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بالغ ہونے کے بعد والدین پر اولاد کے حقوق


سوال

کیا والدہ کے ذمہ اپنے بیٹے کو کھانا دینا شادی کے بعد  بھی لازم  ہوتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ دین اسلام میں اولاد کے اخراجات (کھانے ،کپڑے وغیرہ)کی ذمہ داری والد  پر عائد ہوتی ہے، اور  بیٹےکے بالغ ہونے کے بعد( اگر وہ معذور نہ ہو اور کمانے کے قابل ہو تو) اس کا کسی بھی قسم کا خرچہ  دیناشرعًا والد کے ذمہ نہیں رہتا،لہذا صورتِ  مسئولہ میں اگر سائل معذور ہے ، تب تو اس کا  کھانے کا انتظام کرنا  بالغ ہونے کے بعد بھی اس کے والد کے ذمہ  ہوگا، والدہ کے ذمہ پھر بھی نہیں ، البتہ اگر معذور نہیں ہے، عاقل بالغ ہے ، تو شادی کے بعد اب اس کے لیے کھانے کا انتظام کرنا والدہ پر لازم نہیں، ہاں اگر سوال یہ ہے کہ کھانا موجود ہو اور بیٹے  کو دینا والدہ کے ذمہ ہےیا نہیں، تو اخلاقًا والدہ اگر پیش کردے تو اجر کی مستحق ہوں گی، ورنہ شرعًا والدہ پر یہ بھی لازم نہیں ہے۔

 رد المحتار میں ہے:

"(وتجب) النفقة بأنواعها على الحر (لطفله) يعم الأنثى والجمع (الفقير) الحر ... (وكذا) تجب (لولده الكبير العاجز عن الكسب) كأنثى مطلقاً وزمن.

(قوله: لطفله) هو الولد حين يسقط من بطن أمه إلى أن يحتلم، ويقال: جارية، طفل، وطفلة، كذا في المغرب. وقيل: أول ما يولد صبي ثم طفل ح عن النهر (قوله: يعم الأنثى والجمع) أي يطلق على الأنثى كما علمته، وعلى الجمع كما في قوله تعالى: {أو الطفل الذين لم يظهروا} [النور: 31] فهو مما يستوي فيه المفرد والجمع كالجنب والفلك والإمام - {واجعلنا للمتقين إماما} [الفرقان: 74]- ولاينافيه جمعه على أطفال أيضاً كما جمع إمام على أئمة أيضاً فافهم.... (قوله: كأنثى مطلقاً) أي ولو لم يكن بها زمانة تمنعها عن الكسب فمجرد الأنوثة عجز إلا إذا كان لها زوج فنفقتها عليه ما دامت زوجة ... (قوله: وزمن) أي من به مرض مزمن، والمراد هنا من به ما يمنعه عن الكسب كعمى وشلل، ولو قدر على اكتساب ما لايكفيه فعلى أبيه تكميل الكفاية."

(کتاب النکاح، ج:3 ، ص:612, ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100540

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں