بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بالاج نام رکھنا


سوال

میرے بھائی نے اپنے بیٹے کا نام بالاج رکھاہے،  تو بالاج نام رکھنا کیسا ہے ؟ وضاحت فرما دیں ۔

جواب

بَلاج  :فارسی زبان  میں  بوری،چٹائی ،یاوہ پودےجس سے بوری بنائی جاتی ہے اس کو کہتے ہیں،اور "بالاج "ایران،یااُزبکستان یاترکمنستان  یاترکیہ ، ان ملکوں  میں  کسی  گاؤں  کا نام  ہے ،لغت عرب میں"بَلّاج" بَلج لفظ سے لیاگیا ہے جس كامعنی بہت  روشن واضح ، چمك دار اوربہت خوش ہوناہے  "بالاج "اوربَلّاج "میں سےبَلَّاج نام رکھ سکتےہیں،البتہ اس کے بجائے انبیا ءِ  کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھےمعنیٰ والا نام رکھنا زیادہ بہتر ہے، اوراولاد کے حقوق میں سے ایک حق یه هے  کہ اس کا کوئی اچھا نام تجویز کیا جائے،اورقیامت میں بھی ہرانسان کواس کانام لےکربلایاجائےگا،اس لیےنام اچھےسےاچھےنام رکھاجائےتاکہ دنیااورآخرت اچھےنام پکاراجائے۔

نوٹ:ہماری ویب سائٹ میں  بھی بہت سےسارےاسلامی نام ہےاس میں سےبھی کوئی نام انتخاب کرسکتے ہیں ۔

فرہنگِ عمیدمیں ہے:

"بَلاج:بوریا،حصیر،یاگیاہی کہ ازآن بوریاببافند۔"

(فرہنگِ عمید،ص:276،ط:مؤسسہ انتشارات امیر کبیر تهران 1382)

أحسن التقاسیم فی معرفة الأقالیم میں ہے:

"نبتدئ من المشرق وهلم جرا الى المغرب ...... نرجع الى ذكر المدن المحيطة بقصباتها فنقدّم الحاجب ونتبعه جنده فمن أشكل على شيء من ذلك فليفتّشه على إقليمه .... شغلجان ‌بالاج بروكت."

(مقدمة،‌‌باب اختصرناه للفقهاء،ص:48,47،ط:ليدن - دارصادر بيروت - مكتبة مدبولي  القاهرة)

تاج العروس میں ہے:

"‌بلج بالشيء وثلج، إذا فرح ... وهذا أمر أبلج، أي واضح، قال:الحق أبلج لا تخفى معالمه كالشمس تظهر في نور وإبلاج وصبح أبلج بين البلج، وكذالك الحق، إذا اتضح، يقال: الحق أبلج، والباطل لجلج ... وبلاج، ككتان: اسم، كبلج، وبالج".

(بلج،ج:5،ص:428،ط:داراحياء التراث،ودارالهداية)

تحفۃ المودودباحکام المولودمیں ہے:

"عن أبي الدرداء قال قال رسول الله إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وبأسماء آبائكم فأحسنوا أسماءكم رواه أبو داود بإسناد حسن وعن ابن عمر قال رسول الله إن أحب أسمائكم إلى الله عز و جل عبد الله وعبد الرحمن رواه مسلم في صحيحه."

(تحفة المودود بأحکام المولود، الباب الثامن في ذکر تسمیة و أحکاماھا، الفصل الثاني فیما یستحب من الأسماء و ما یکرہ فیھا ص:112 ط: دار البیان دمشق)

سنن أبی داؤدمیں ہے:

"عن أبي وهب الجشمى وكانت له صحبة قال قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم- « تسموا بأسماء الأنبياء وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن وأصدقها حارث وهمام وأقبحها حرب ومرة »."

حضرت ابوہب جشمی کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا انبیاء کے ناموں پراپنے نام رکھو، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین نام عبداللہ و عبدالرحمن ہیں اور سب ناموں سے سچے نام حارث وہمام ہیں اور سب سے برے نام حرب اورمُرہ ہیں۔

(سنن أبي داؤد باب في تغییر الأسماء 4/ 443 ط : دار الکتاب بیروت)

تحفۃ المودودباحکام المولود میں ہے:

"عن عبد الرحمن بن جبير عن يعيش الغفاري قال دعا النبي يوما بناقة فقال من يحلبها فقام رجل فقال ما اسمك قال مرة قال اقعد فقام آخر فقال ما اسمك قال جمرة قال اقعد ثم قام رجل فقال ما اسمك قال يعيش قال احلبها  قال أبو عمر هذا من باب الفأل الحسن لا من باب الطيرة وعندي فيه وجه آخر وهو أن بين الاسم والمسمى علاقة ورابطة تناسبه وقلما يتخلف ذلك فالألفاظ قوالب للمعاني والأسماء أقوال المسميات."

(تحفة المودود بأحکام المولود، الباب السادس في العقیقة و أحکامھا،الفصل الخامس في اشتقاقھا و من أي شيء أخذت 1/ 51-52 ط: دار البیان دمشق)  

المحیط البرہانی میں ہے:

"وفي الفتاوی: التسمية باسم لم یذکرہ اللہ تعالی في کتابه و لا ذکرہ رسول اللہ علیه السلام، و لا استعمله المسلمون تکلموا فیه و الأولی أن لاتفعل."

(المحیط البرھاني، کتاب الاستحسان والکراھیة، الفصل الثانی والعشرون في تسمیة الأولاد وکناھم 5/ 382 ط: دار الکتب العلمیة بیروت)

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"عن أبي الدرداء رضي اللّٰہ عنه قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إنکم تدعون یوم القیامة بأسماء کم وأسماء آباء کم فأحسنوا أسماء کم."

(سنن أبي داؤد، کتاب الأدب،باب في تغییر الأسماء ج:۲ص:۶۷۶ رقم: ۴۹۴۸ دار الفکر بیروت)

سنن ابی داود میں ہے:

"عن أبى الدرداء قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم « إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم فأحسنوا أسماءكم »."

ترجمہ:"حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن تم اپنے اوراپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤگے لہٰذا اچھے نام رکھاکرو۔"

(سنن أبي داؤد، باب في تغییر الأسماء۔ج:4،ص:442،ط: دار الکتاب العربي بیروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144311100938

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں