بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بال چبھنے کی وجہ سے داڑھی کے بال کم کرانا


سوال

داڑھی ہر طرف سے ایک مٹھی ہونا ضروری ہے؟ اگر تھوڑی کے نیچے اور گلے کی ہڈی سے اوپر کے بال گلے یا سینے میں چبھتے ہوں تو کچھ کاٹنے کی اجازت ہے؟

جواب

واضح رہے کہ کانوں کے پاس جہاں سے  جبڑے کی ہڈی شروع ہوتی ہے یہاں سے داڑھی کی ابتدا ہے اور  پورا جبڑا   داڑھی کی حد میں شامل ہے۔

صورتِ مسئولہ میں تھوڑی اور جبڑے کی ہڈی کے بالوں کے علاوہ بالوں کو کاٹنا اور اس کا خط بنوانا جائز ہے، لیکن داڑھی کی حد میں شامل بالوں کو ایک مٹھی سے کم کرانا جائز نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 407):

"ولا بأس بنتف الشيب، وأخذ أطراف اللحية والسنة فيها القبضة."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 418):

"لا بأس بأخذ أطراف اللحية إذا طالت."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200928

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں