بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بکری محتاجی کے ستر دروازے بند کرتی ہے؟ کیا یہ بات حدیث سے سے ثابت ہے؟


سوال

بکری محتاجی کے ستر دروازے بند کرتی ہے؟ کیا یہ بات حدیث  سے ثابت ہے؟

جواب

حدیث شریف کی معتبر کتابوں میں یہ روایت   ہمیں نہیں ملی، البتہ   علامہ دیلمی (المتوفی: ۵۰۹)نے اس کو  "مسند الفردوس"  میں   بلا سند ذکر کیا ہے، اور دیلمی کے حوالے علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے بھی  "الجامع الکبیر"  میں ذکر کیا۔   یہ  روایت چوں کہ بلاسند ذکر ہے،  اس  لیے اس  کی سند کا  حال معلوم نہیں۔  ہاں!  علامہ سخاوی رحمہ اللہ اس روایت کے متعلق "الاجوبة المرضیہ"  میں  فرماتے ہیں کہ میرا گمان یہ ہے کہ  یہ صحیح نہیں۔ 

مسند الفردوس میں ہے:

"(عن) أنس بن مالك الشاة في البيت ترد سبعين بابًا من الفقر."

(مسند الفردوس لأبی شجاع الديلميّ(المتوفى: 509هـ): باب الشين (2/ 364) برقم (3625)، ط.  دار الكتب العلمية - بيروت، الطبعة: الأولى، 1406 هـ - 1986م)

وفی الجامع الکبیر :

"الشاة ترد سبعين بابًا من الفقر".  الديلمى عن أنس."

(الجامع الكبير للسيوطي (المتوفي:911 هـ): ال مع الشين (3/ 774) برقم (11084)،ط. الأزهر الشريف، القاهرة - جمهورية مصر العربية، الطبعة: الثانية، 1426 هـ - 2005)

علامہ سخاوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

"و ذكر أيضًا بلا إسناد عن أنس مرفوعًا: "الشاة ترد سبعين بابًا من الفقر" أحسبه لايصح."

 (الأجوبة المرضية: ثم سئلت عما ورد في المعز والشياه (1/ 263)، ط. دار الراية للنشر والتوزيع، الطبعة: الأولى: 1418هـ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144301200136

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں