جس بکری کے کان میں کٹ لگا ہو، باقی کان پورا ہو، کیا قربانی ہوسکتی ہے؟
فقہاءِ کرام نے لکھا ہے کہ اگر بکری کا کان ایک تہائی یا اس سے کم کٹا ہوا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے اور اگر ایک تہائی سے زائد کٹا ہو ، بایں معنیٰ کہ اتنا حصہ جسم سے جُدا ہو گیا ہو تو اس کی قربانی درست نہیں ہے۔
باقی اگر کان پر صرف کٹ لگا ہوا ہو یعنی زخم نما شکل ہو تو اس قسم کا زخم یا کٹ صحت قربانی کے لیے مانع نہیں ہے، قربانی درست ہو جائے گی۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"و في الجامع: أنه إذا کان ذهب الثلث أو أقلّ جاز، و إن کان أکثر لایجوز، و الصحیح أنّ الثلث و ما دونه قلیل، و ما زاد علیه کثیر، و علیه الفتوی."
(ج:5، ص:298۔ط:رشیدیه)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212200624
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن