بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 ربیع الاول 1446ھ 21 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بکرے پر اللہ یا محمد کا نقش ہو تو اس کی قربانی کا حکم


سوال

 بکرے پر کلمہ اللہ یا محمد لکھا ہو  تو اس كي  قرباني كيسي هے؟

جواب

قربانی کے جانور (بکروں) وغیرہ کے جسم پر اگر ایسے نقش و نگار ہوں جس سے لفظ "اللہ"یا لفظ "محمد" لکھا ہونا سمجھ آرہا ہو تو یہ بے شک اللہ تعالٰی کی قدرت کی نشانی ہے، اور ایسے بکرے کی قربانی بھی جائز ہے، لیکن یہ امور چوں کہ اتفاقی ہوتے ہیں؛  اس لیے ان پر قربانی کے افضل یا غیر افضل ہونے کا مدار نہیں ہے،  قربانی کے افضل ہونے کی اصل بنیاد اخلاص ہے،  اور اخلاص کے  ساتھ اپنی وسعت کے مطابق اچھا موٹا تازہ ، صحت مند اور خوب صورت جانور اللہ کے لیے قربان کرنا افضل ہے۔

نیز یہ  کہ آج کل بہت سے لوگ صرف دھوکا دینے کے لیے خود سے جانور پر اس طرح کے نقش و نگار بنادیتے ہیں، تاکہ ان کی یا جانور کی شہرت ہوجائے، اس لیے اس طرح کی باتوں پر بلاتحقیق یقین نہیں کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200718

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں