اکثر بیت الخلاء میں قضائے حاجت کے بعد بدبو آتی ہے، تو اگر کوئی پرفیوم یا خوشبو چھڑک دی جائے تو کوئی حرج تو نہیں؟
بیت الخلاءمیں بدبو کے ازالے کے لیے خوشبو جو اسی غرض و مقصد کے لئے تیار کی جاتی ہے وہ چھڑکنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ۔
الأشباه والنظائر ميں ہے:
"الأصل في الأشياء الإباحة حتى يدل الدليل على التحريم."
(القاعدة الثامنة،ص:56،ط:دارالكتب العلمية)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144508100558
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن