بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلاء جانے کی مسنون دعا


سوال

مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کے نزدیک بیت الخلاء   جانے کی دعاکیا ہے؟

جواب

بیت الخلاء جانے کی مسنون دعا "اَللّٰهُمَّ ‌إِنِّيْ ‌أَعُوْذُ ‌بِكَ ‌مِنَ ‌الْخُبُثِ وَ الْخَبَائِثِ"ہے۔ مولانا اشرف علی تھانوی  رحمہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک  الگ کوئی دعا نہیں ہوتی ، حدیث شریف میں جو دعا موجود ہے اسی  پر حضرت  بھی عمل کرتے تھے۔

باقی اگر آپ کے سوال کا کوئی اور مقصد ہے تو اس کو واضح کر کے ارسال کریں۔

صحیح البخاری میں ہے:

"حدثنا آدم، قال: حدثنا شعبة، عن عبد العزيز بن صهيب، قال: سمعت أنسا، يقول: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا دخل الخلاء قال: «‌اللهم ‌إني ‌أعوذ ‌بك ‌من ‌الخبث والخبائث."

(کتاب الوضوء،باب ما یقول عند الخلاء،ج:1،ص:40،ط:دار طوق النجاۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506101810

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں