گھر کے باتھ روم میں کموڈ یا ڈبلیو سی کا رخ قبلہ کی طرف کر سکتے ہیں؟ یا ایسے رخ کر سکتے ہیں کہ اس پر بیٹھنے والے کی پیٹھ قبلہ رخ ہوجائے؟
حدیثِ پاک میں نبی کریم ﷺنے قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی جانب پشت کرنے اور رخ کرنے دونوں سے منع فرمایاہے؛ لہذا بیت الخلا میں کموڈ یا ڈبلیوسی کو ایسی ہیئت میں بنانا کہ قبلہ کی جانب بیٹھنے والے کا چہرہ یا پشت ہوتی ہو، ناجائز ہے، اور قبلہ شریف کے ادب واحترام کے خلاف ہے۔ قبلہ رخ کا علم ہوتے ہوئے ایسی ہیئت میں بیت الخلا بنانا اور بنوانا جائز نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
(قوله: لإطلاق النهي) وهو قوله: - صلى الله عليه وسلم - " إذا أتيتم الغائط فلا تستقبلوا القبلة ولا تستدبروها، ولكن شرقوا أو غربوا." رواه الستة
(كتاب الطهارة، باب الأنجاس، فصل في الاستنجاء، ج1، ص341، سعيد)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144407101647
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن