بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلا کے سامنے نماز پڑھنا اور گھر میں جماعتِ ثانی کا حکم


سوال

مساجد میں جماعت کی نماز پر پابندی ہونے کی صورت میں  کیا گھر میں ایسی جگہ نماز پڑھ سکتے ہیں کہ مصلی کے ٹھیک سامنے بیت الخلا  ہو اور کیا گھر میں جماعت ثانی کر سکتے ہیں؟

جواب

گھروں میں ایسی جگہ نماز پڑھنا بلاکراہت جائز ہوگا جہاں مصلی کے سامنے بیت الخلا  ہو، البتہ اگر وہاں بدبو آرہی ہو تو کراہت ہوگی، اس لیے اچھی طرح صفائی کا اہتمام کرلیا جائے۔  نیز اگر کسی  معتبر عذر  کی وجہ سے فرض نماز کی جماعت گھر میں کرانی پڑے تو  گھر میں فرض نماز کی ایک سے زیادہ جماعتیں کروانا بھی جائز ہے۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200501

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں