بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلاء سے نکلنے کے وقت مسنون دعا


سوال

بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا   کیا ہے؟

جواب

جب پاخانہ (یعنی بیت الخلاء) سے نکلے تو غُفْرَانَكَ کہے، اور یہ پڑھے

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَذْھَبَ عَنِّی الْأَذٰى وَعَافَانِي

ترجمہ:"سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے مجھ سے ایذادینے والی چیز دور کی، اور مجھے چین دیا۔"

(السنن الكبرى للنسائي، ج:9، ص:35، بيروت)،(مشکاۃ شریف)

سنن الترمذی میں ہے:

"حدثنا محمد بن إسماعيل حدثنا مالك بن إسماعيل عن إسرائيل بن يونس عن يوسف بن أبي بردة عن أبيه عن عائشة رضى الله تعالى عنها قالت كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا خرج من الخلاء قال "غفرانك."

 (باب ما یقول اذا خرج من الخلاء،ج:1، ص:57 رقم الحدیث: 7، ط: دار الغرب الإسلامي - بيروت)

سنن ابن ماجہ میں ہے:

" حدثنا هارون بن إسحاق . حدثنا عبد الرحمن المحاربي عن إسماعيل بن مسلم عن الحسن وقتادة عن أنس بن مالك قال كان النبي صلى الله عليه و سلم إذا خرج من الخلاء قال ( الحمد لله الذي أذهب عني الأذى وعافاني )."

 (باب ما یقول اذا خرج من الخلاء،ج:1، ص:110، رقم الحدیث: 301، ط: دار الاحياء الكتب العربية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408102483

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں