بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیرون ملک میں KFC کھانے کا حکم


سوال

میں بیرون ملک میں ہوں اور یہاں پر kFCہے، جو کہ فاسٹ فوڈ کی شاپ ہے، کیا وہاں سے فاسٹ فوڈ گوشت وغیرہ لے کر کھانا جائز ہے؟ جب کہ انہوں گوشت کے حلال ہونے کا سرٹیفیکیٹ بھی آویزاں کیا ہوا ہے؟

جواب

کے ایف سی کی اشیاءکے حرام یا حلال ہونے کا مدار ان کے گوشت اور کھانے کی تیاری میں شامل تمام اجزاء کے حلال یا حرام ہونے پر ہے، لہٰذا اگر مذکورہ  کمپنی ایسی مرغی استعمال کرتی ہو،  جو شرعی اصولوں کے مطابق ذبح نہ کی گئی ہو یا پکائی  میں شامل مصالحہ جات میں شامل اجزاء خصوصاً چیز (پنیر) حلال نہ ہو، بلکہ اس میں کوئی حرام جزء شامل ہو تو اس کمپنی کی اشیاء کھانا حلال نہ ہوگا، بصورتِ  دیگر حلال ہوگا، البتہ مکمل حلال ہونے کی تحقیق کے بغیر کھانے سے اجتناب کرنا بہتر ہے۔

تاہم جس ادارے نے حلال ہونے کی تصدیق کی ہے، اگر وہ معتبر علماء کرام کی زیرِ نگرانی کام کر رہا ہے، تو ان کی بات پر اعتماد کر کے اس کو حلال قرار دیا جائے گا، بصورتِ دیگر اجتناب بہتر ہے۔

قرآن کریم میں ہے:

"قُل لَّا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَىٰ طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ." ﴿الأنعام: ١٤٥﴾."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101319

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں