بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کوئی بھی رقم وغیرہ وصول کرنا شرعی لحاظ سے کیسا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر حکومتِ پاکستان کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم کی جانے والی رقم خاص ضرورت مندوں کے لیے ہو تو اس صورت میں فراہم کردہ رقم کے حق دار ضرورت مند ہوں گے، ان کے علاوہ دیگر افراد کے لیے جعل سازی کرکے رقم وصول کرنا، اپنے استعمال میں لانا جائز نہ ہوگا۔
البتہ اگر حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں کی تخصیص نہ کی گئی ہو، اور رقم وصولی میں کوئی خلافِ شرع شرط بھی نہ ہو تو ضرورت مند و غیر ضرورت مند سب کے لیے وصول کرنا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201200943
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن