بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

خلع لینے کی صورت میں بہو کا زیور موجود ہو تو اس کی زکوٰۃ کا حکم


سوال

بہو نے خلع لی ہے  کورٹ نے 60000 روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کا 6 تولہ زیور بھی ہمارے پاس 1سال سےہے جو کہ اگلے ماہ اس کو دینا ہے تو کیا ہم پر اس کی زکات دینا واجب ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  جو زیور بہو کی ملکیت ہے اس کی زکوٰۃ کا حساب اسی کے  ذمہ ہے، آپ کےپاس موجود بہو کے زیور کی زکوٰۃ آپ کے ذمہ لازم نہیں ہے۔

باقی کورٹ نے 600000 روپے کس پر دینا لازم کیے ہیں اور کس  کو ادا کرنے کا فیصلہ دیا ہے؟ اور پیسے ادا کردیے گئے ہیں یا وصول ہوگئے ہیں؟ اس کی تفصیل معلوم ہونے کے بعد اس کا جواب دیا جاسکے گا۔

نیز یہ واضح رہے کہ خلع بھی دیگر مالی معاملات کی طرح ایک مالی معاملہ ہے، جس کے لیے جانبین یعنی میاں بیوی کی رضا مندی ضروری ہے، اگر عدالت شوہر کی رضامندی (خواہ زبانی یا تحریری) کے ساتھ  خلع کا فیصلہ کرتی ہے تو شرعاً خلع معتبر ہے اور اگر  شوہر کی رضا مندی کے بغیر خلع کا فیصلہ دے دیا ہے تو شرعاً یہ خلع معتبر نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201537

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں