بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بہتا ہوا خون نجس ہے اگر کہیں لگ جائے تو اس کودھونا ضروری ہے


سوال

جانور ذبح کرتے وقت جو بہتا ہوا خون ہوتا ہے وہ ناپاک ہوتا ہے، اور وہ خون بہنے کے بعد گردن سے لگا رہ جاتا ہے تو کیا گردن کو پانی سے دھو لینا چاہیے؟

جواب

جانور ذبح کرتے وقت جو خون بہتاہے وہ دم مسفوح کہلاتا ہے اور وہ نجس ہوتا ہے، لہذا جو بہتا ہوا خون گردن یا گوشت وغیرہ پر لگ جائے تو اسے دھو نا ضروری ہے۔  

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وما يبقى من الدم في عروق الذكاة بعد الذبح لا يفسد الثوب وإن فحش. كذا في فتاوى قاضي خان وكذا الدم الذي يبقى في اللحم؛ لأنه ليس بمسفوح. هكذا في محيط السرخسي.

وما لزق ‌من ‌الدم ‌السائل باللحم فهو نجس. كذا في منية المصلي."

(كتاب الطهارة، الباب السابع في النجاسة وأحكامها، الفصل الثاني في الأعيان النجسة، ج:1، ص:46، ط:رشيدية)

حلبي كبير ميں هے:

"ما لزق من الدم السائل باللحم فهو نجس، وما بقي في اللحم والعروق من الدم الغیر السائل فلیس بنجس".  

(فصل في الآسار، ص:195، ط:سهيل اكيڈمى)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144506101167

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں