بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں جائز ہے؟


سوال

میں نے اپنے دوسرے بھائی سے زمین خریدی ہے اب میرا تیسرا بھائی دوسرے بھائی کے خلاف میرے حق میں گواہی دے سکتا ہے جو ہم سے الگ ہے اور میرا شریک بھی نہیں ہے زمین میں؟

جواب

بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں جائز ہے؛ لہذا آپ کے بھائی کا  آپ کے حق میں گواہی دینا جائز ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"شهادة الأخ لأخيه وأولاده جائزة".       

   (الفتاوى الهندية: كتاب الشهادة، الباب الرابع فيمن تقبل شهادته ومن لا تقبل، الفصل الثالث فيمن لا تقبل شهادته للتهمة (3/ 470)، ط. رشيديه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101410

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں