بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بغیر جماعت کے مرد اور عورت کا ایک صف میں نماز پڑھنا


سوال

اگر بغیر جماعت کے نماز پڑھیں تو پھر مرد و عورت کا ایک ہی صف میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج تو نہیں ؟

جواب

 مردا ورعورت کابغیر جماعت کے ایک ہی صف میں نماز پڑھنامکروہ ہے،البتہ ایسی صورت میں نماز ادا ہوجائے گی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"فمحاذاة المصلية لمصل ليس في صلاتها مكروهة لا مفسد فتح".

(كتاب الصلاة، ج:1، ص:574، ط:سعيد)

حاشیۃ الطحطاوی میں ہے:

"قوله: "مشتركة" احترز به عن محاذاة المصلية لمصل ليس هو في صلاتها حيث تكره ولا تفسد كما في الدر".

(كتاب الصلاة، باب مايفسد الصلاة، ص:329، ط:دار الكتب العلمية)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

"جب دونو ں کی نماز علیحدہ علیحدہ ہے،تب تو ایسی صورت میں کسی کی نماز فاسد نہیں ہوتی،مکروہ ہوتی ہے."

(کتاب الصلاۃ، باب مایفسد الصلاۃ، ج:5، ص:600، ط:دار الافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144509101462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں