بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بغیر کسی سبب انزال کے کپڑوں پر منی کا دھبہ نظرآئے تو غسل کا حکم


سوال

محترم مفتی صاحب السلام علیکم میر اایک مسئلہ ہے جس میں آ پ کی راہنمائی کی اشد ضرورت ہے کچھ عرصہ پہلے ایک مرتبہ رات کو عشاء کی نماز کےبعدگھر آیا اورایک تقریب میں جانےکےلیے میں نےبالکل نیا جوڑا جو اس سےپہلے نہ میں نے خود اورنہ کسی اورنےپہنا تھاکیونکہ میرا جسم بہت بھاری ہےاور میرے ناپ کا کوئی فرد گھر پر نہیں ہے، میں وہ جوڑا پہن کر تقریب میں چلاگیا اورپھر واپس آکر میں نے دوبارہ کپڑے تبدیل کرلیے ، دوسے تین دن کےبعد میں نے فجر کےبعد حسبِ معمول نہا کر وہ ہی جوڑا پہن لیا اورپھر میں اپنے کام پر چلاگیا ، دوپہر ظہر سےپہلے میں نے اپنے کپڑو ں پر واضح اوریقینی طورپر سوکھی منی کا دھبہ دیکھا جبکہ مفتی صاحب میں سوفیصد مطمئن اورپریقین ہوں کہ دونوں مرتبہ کپڑے پہننے کے دوران نہ میں سویا نہ مجھ کو اونگھ آئی اورنہ مجھ کو جاگتے ہوئے انزال ہوابلکہ سوفیصد یقین اس پر بھی ہےکہ انزال منی کا کوئی سبب بھی نہیں پایا گیا۔ میں نے اس تمامتر یقینی کیفیت کے باوجو دغسل کرکےکپڑے تبدیل کر لیے البتہ چونکہ اس دوران کوئی نما ز نہیں پڑھی اس لیے میں کسی نما زکے اعادہ کی ضرورت نہیں سمجھی ۔ کیا میں نے صحیح کیا ؟ مجھ کوکیا کرنا چاہئے تھا ؟ اگرخدانخواستہ آئندہ میرے ساتھ دوبارہ یا کسی اور کے ساتھ ایسا ہو تو کیا کرنا چاہئے ؟

جواب

آپ نے جو کیا صحیح کیا ، ضابطہ بھی یہی ہے کہ اگر کسی کو اپنے کپڑوں پر دھبہ نظرآئے اور یقین ہو کہ یہ دھبہ منی کا ہے اورخواب یا کوئی سبب انزال یا د نہ ہو تواس صورت میں بھی احتیاطاً غسل کر لیں۔


فتوی نمبر : 143101200019

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں