بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بغیر سفر کی نیت کے 77 کلو میٹر سفر کرنا


سوال

 کوئی شخص اپنے کسی بِدکے ہوئےجانور کی تلاش میں نکلا اور وہ اپنا جانور ڈھونڈتے ڈھونڈتے 77کلومیٹر کی مسافت پار کرگیا بغیر سفر کی نیت کے، آیا وہ بندہ قصر کرے گا یا نہیں؟

جواب

اگر  کوئی شخص اپنے کسی بِدکے ہوئےجانور کی تلاش میں نکلا اور وہ  بغیر سفر کی نیت کے اپنا جانور ڈھونڈتے ڈھونڈتے 77کلومیٹر کی مسافت پار کرگیا تو وہ شرعی مسافر نہیں؛ کیوں کہ مسافرِ شرعی بننے کے لیے سوا ستتر کلومیٹر کی مسافت تک جانے کی نیت کر کے اپنے شہر سے نکلنا شرط ہے، اس لیے نیت کے بغیر کوئی شخص جتنی بھی مسافت طے کرلے وہ شرعی مسافر نہیں بنے گا، لہٰذا ایسا شخص مکمل نماز پڑھے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 121): 

"(من خرج من عمارة موضع إقامته) من جانب خروجه وإن لم يجاوز من الجانب الآخر. وفي الخانية: إن كان بين الفناء والمصر أقل من غلوة و ليس بينهما مزرعة يشترط مجاوزته وإلا فلا (قاصدًا) ولو كافرًا، ومن طاف الدنيا بلا قصد لم يقصر (مسيرة ثلاثة أيام ولياليها) من أقصر أيام السنة ولايشترط سفر كل يوم إلى الليل بل إلى الزوال و لا اعتبار بالفراسخ على المذهب (بالسير الوسط مع الاستراحات المعتادة) حتى لو أسرع فوصل في يومين قصر؛ ولو لموضع طريقان أحدهما مدة السفر والآخر أقل قصر في الأول لا الثاني. (صلى الفرض الرباعي ركعتين) وجوبًا لقول ابن عباس: «إن الله فرض على لسان نبيكم صلاة المقيم أربعًا ... الخ".

الهداية في شرح بداية المبتدي (1 / 80):

"ولو دخل مصرًا على عزم أن يخرج غدًا أو بعد غد ولم ينو مدة الإقامة حتى بقي على ذلك سنين قصر؛ لأن ابن عمر رضي الله عنه أقام بأذربيجان ستة أشهر وكان يقصر".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200785

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں