کیا بغیر وضو کے قرآنِ مجید کی تلاوت کر سکتے ہیں؟
قرآنِ کریم کو بغیر وضو کے ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے، البتہ بے وضو ہونے کی حالت میں قرآنِ کریم کو ہاتھ لگائے بغیر زبانی تلاوت کرنا جائز ہے۔
خلاصۃ الفتاوی میں ہے:
"ولایکره للمحدث قراءة القرآن عن ظهر القلب". ( 104/1)
''البحر الرائق'' میں ہے:
"ومنع المحدث المس أي عن القرآن ومنعهما أي المس وقراءة القرآن الجنابة والنفاس". (203/1)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200758
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن