بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بغیر خواب دیکھے احتلام ہوجانا


سوال

میں نے سنا ہے کہ مرد کو سوتے ہوئے خواب دیکھ کر احتلام کا ہونا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے،جب کہ مجھے اکثر سوتے ہوئے احتلام بغیر خواب کے ہی .ہوتا ہے ،کیا سوتے میں بغیر خواب کے احتلام ہونے کا یہ عمل بھی شیطان کی طرف سے ہوتا ہے؟  اس کے بعد بہت شدید کمزوری محسوس ہوتی ہے، جو 2 سے تین دن رہتی ہے ، میری عمر 36سال ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں نیند کی حالت میں  احتلام ہونا محض شیطان ہی کی طرف سے  نہیں ہوتا ، بلکہ اس  کی اور  بھی مختلف  وجوہات (مثلاً بیماری ،کمزوری ، تھکاوٹ، ز یادہ کھانے  وغیرہ) ہوسکتی ہیں ،لہذا سائل  اپنے اس مسئلے کے سلسلے میں کسی ماہر طبیب سے رجوع کرلے ۔ 

المعجم الكبير للطبرانی میں ہے:

"عن عكرمة، عن ابن عباس، قال: "ما احتلم نبي قط إنما ‌الاحتلام ‌من ‌الشيطان."

ترجمہ:ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ' کسی بھی نبی کو کبھی احتلام نہیں ہوا ، احتلام شیطان کی طرف سے ہوتا ہے"۔

(باب  عكرمة عن ابن عباس،225/11،ط:مکتبة ابن تیمیة)

مؤطا امام مالک رحمہ اللہ کی شرح  میں ہے:

"قوله: (لانت العروق) فنشأ من ذلك الاحتلام ."

(شرح المؤطأ للزرقاني،باب إعادة الجنب الصلاة،115/1،ط:مكتبة الثقافة الدينية) 

"المهيأ في كشف أسرار المؤطأ"میں ہے:

"لأنهن قد يحتلمن من غير رؤية، كما يقع لكثير من الناس، ويكون سبب ذلك شبعًا وغيره."

(باب المرأة ترى في منامها ...،182/1، ط: دارالحديث، القاهرة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308102118

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں