بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بغیر وضو کے اقامت کہنے پر باقی نمازیوں کی نماز کا حکم


سوال

میرا سوال یہ تھا کہ اگر مجھے مؤذن نے نماز کے لیے تکبیر کا کہا ہے اور میرا اگر وضو نہیں ہے تو کیا میرے علاوہ باقی نمازیوں کی نماز ہو جائے گی ؟

جواب

صورت مسئولہ میں سائل کو اگر مؤذن نے اقامت کہنے کا کہا اور سائل نے بغیر وضو کے اقامت کہی ،تو ایسا کرنا شرعا مکروہ ہے ،ایسے  موقعہ پر سائل کو تکبیر کہنے سے معذرت  کرلینی چاہیے تاہم اگر بے وضو اقامت کہہ دی تو اس سے باقی نمازیوں کی نماز   بغیر کراہت کے ادا ہو جائے گی،لیکن سائل کے لیے اقامت  کے بعد بغیر وضو کے نماز میں شریک ہونا جائز نہیں ہوگا۔

ردالمحتار میں ہے:

"(ويكره أذان جنب وإقامته وإقامة محدث لا أذانه) على المذهب".

(کتاب الصلاۃ، ج: 1، ص:392، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100628

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں